لاہور میں چنگ چی رکشوں پر پابندی لگائی جائے: ناظم شوکت
لاہور (پ ر) چیئرمین عوامی مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا ہے کہ چنگ چی رکشوں کی وجہ سے کئی روٹس پر ٹریفک کے مسائل پیدا ہو چکے ہیں ‘ کم عمر ڈرائیوروں نے رہی سہی کسر نکال دی۔ ان رکشوں کی وجہ سے اب تک کئی حادثات ہو چکے ہیں وزیراعلیٰ لاہور میں چنگ چی رکشوں کی بندش کے احکامات جاری فرمائیں۔