چین کیساتھ 42 ارب ڈالر کے معاہدے ملکی معیشت کیلئے نیک شگون ہیں: عامر خان

16 نومبر 2014

لاہور (پ ر) یوسی 68 قلعہ گجر سنگھ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین عامر خان، طارق قریشی ممبر مشاورتی کمیٹی اور لیگی رہنما خلیق الرحمن اپل نے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان اور چین کے مابین بتالیس ارب ڈالر کے معاہدوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کیلئے نیک شگون قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی ذاتی مفادات کی سیاست نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا لیکن ن لیگ کی حکومت نے برداشت کے کلچر کو فروغ دیتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ یہ وقت ملک کو درپیش چیلنجز سے مشترکہ طور پر نبٹنے کا ہے اور ن لیگ کی حکومت تمام مشکلات پر قابو پا لے گی۔