مولانا عبدالحفیظ مکی کی رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت

16 نومبر 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا عبدالحفیظ مکی تین ہفتہ کے تبلیغی واصلاحی دورہ پر مکہ مکرمہ سے پاکستان پہنچ گئے۔ انہوں نے گذشتہ روز رائیونڈ کے عالمی تبلیغ اجتماع میں شرکت کرتے ہوئے تبلیغی جماعت کے مرکزی نائب امیر مولانا جمشید خان کی وفات پر ان کے بیٹے مولانا خورشید خان سے اظہار تعزیت کیا۔ دریں اثنا عالمی اتحاد اہلسنت کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن ملائیشیا، سنگاپور اور دبئی کے تبلیغی واصلاحی دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے اور تبلیغی اجتماع میں شرکت کی۔