نصاب میں بین المذاہب ہم آہنگی کے مضامین کی شمولیت سے امن کو فروغ ملے گا: قمر الزماں بابر

16 نومبر 2014

لاہور (خبرنگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ نصاب میں بین المذاہب ہم آہنگی کے مضامین شامل کرنے سے امن پسندی، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ ملے گا۔ ملک کو اس وقت جن چیلنجوں کا سامنا ہے ان کا مقابلہ اتحاد اور یکجہتی سے ہی ممکن ہے۔ اجلاس میں چودھری لئیق احمد، آغا شوکت، امجد عبید، مکرم شاہ نقوی، چودھری سلیم، ارشاد عالم، شاد، اعجاز احمد، خالد محمود، نور حسین، منظور حسین، سید مبین شاہ، امیر علی زیدی اور دیگر نے شرکت کی۔