نوائے وقت کی کالم نگار نازیہ مصطفی کے والد انتقال کرگئے، فیصل آباد کے قبرستان میں سپردخاک
لاہور (پ ر) نوائے وقت کی کالم نگار نازیہ مصطفی کے والد اسرار حسین فیصل آباد میں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ۔ وہ ڈان نیوز کے سینئر اسائمنٹ ایڈیٹر مصطفی بیگ کے سسر تھے۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں گزشتہ روز سپردخاک کردیا گیا۔ انکا ختم قل جامع مسجد نور فاطمہ لقمان آباد سنت سنگھ پھاٹک پر آج صبح ساڑھے8 بجے ہو گا۔ انکے جنازے میں فیصل آباد کی ممتاز شخصیات کے ساتھ ساتھ ڈپٹی ایڈیٹر نوائے وقت سعید آسی نے بھی شرکت کی۔