مسلم لیگ کا بھی دھرنے دینے کا فیصلہ ذمہ داری ماروی میمن کو سونپ دی گئی

16 نومبر 2014

اسلام آباد/بنوں (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں کے جواب میں مسلم لیگ (ن) نے بھی دھرنے دینے کا فیصلہ کرلیا جس کی مثال بنوں میں آئی ڈی پیز کی رہائی کے حوالے سے دیا گیا دھرنا ہے۔اس سلسلے میں ماروی میمن کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دیدی۔ خیبر پی کے کی حکومت پر تنقید اور اسکی خامیوں پر نظر رکھنے کیلئے انفارمیشن کی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن ماروی میمن کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
دھرنا/ فیصلہ