ساہیوال: کینسر کا مریض عمران کے جلسے میں پہنچ گیا، علاج کرانے کی اپیل، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، خرچ پنجاب حکومت برداشت کریگی

16 نومبر 2014

ساہیوال+ لاہور (آن لائن+ خصوصی رپورٹر) عمران خان کی جلسہ گاہ میں چک 89جی آر کا کینسر کا مریض عمر دراز بلوچ بیوی بچوں سمیت پہنچ گیا اور شوکت خانم ہسپتال سے علاج کی اپیل کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ 37سالہ شخص علاج کے تمام اخراجات پنجاب حکومت برداشت کریگی۔ وزیراعلیٰ نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ مریض کے لاہور میں علاج کے انتظامات کئے جائیں۔