تحریک انصاف کے جلسہ میں کتنے آدمی تھے؟
ساہیوال (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے مطابق ساہیوال کے جلسہ میں ڈیڑھ لاکھ افراد نے شرکت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ساہیوال کے جلسہ میں 20 ہزار، سکیورٹی ذرائع کے مطابق 25 ہزار اور محکمہ داخلہ کے مطابق 20 ہزار افراد نے شرکت کی۔