زرداری نے بلاول کو ’’بلو رانی ‘‘ کہنے پر فون کر کے مجھے دھمکی دی:شیخ رشید

16 نومبر 2014
زرداری نے بلاول کو ’’بلو رانی ‘‘ کہنے پر فون کر کے مجھے دھمکی دی:شیخ رشید

ساہیوال (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد  نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے انہیں بلاول کو ’’بلو رانی‘‘ کہنے پر فون کر کے دھمکی دی۔ پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں نے آصف زرداری کو ملاقاتوں میں بھی کہا تھا کہ بلاول کو سیاست میں نہ لانا، آصفہ کو لانا ورنہ قوم کی تذلیل ہوگی۔ شیخ رشید نے کہاکہ اگر بلاول کو ’’بلو رانی‘‘ کہا ہے تو کون سی قیامت آگئی ہے۔