علی گڑھ یونیورسٹی میں طالبات کو لائبریری میں داخلے کی اجازت نہ دینا آئین کیخلاف ہے : بھارتی عدالت

16 نومبر 2014

اترپردیش(اے این این+بی بی سی) بھارتی عدالت نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طالبات کو لائبریری میں داخلے کی اجازت نہ دینا آئین کی خلاف ورزی قرار دیدیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں واقع ملک کی قدیم ترین یونیورسٹیوں میں سے ایک علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیرِتعلیم کئی ہزار انڈرگریجویٹ طالبات کو کیمپس کی مرکزی مولانا آزاد لائبریری میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔