داعش اور القاعدہ کے اتحاد کے شواہد نہیں ملے:جیمز کلیپر

16 نومبر 2014

 واشنگٹن (اے پی پی)امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر نے کہا ہے کہ امریکی ماہرین اور تجزیہ کاروں کو ابھی تک اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ شام میں داعش کے جنگجووں نے دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے ساتھ اتحاد کر لیا ہے۔ جیمز کلیپر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی ماہرین ابھی تک ایسی کسی پیش رفت سے لاعلم ہے ۔جو خانہ جنگی کے شکار شام میں امریکا کی قیادت میں جہادیوں کے خلاف اتحادی فضائی حملوں کو ممکنہ طور پر پیچیدہ بنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نقطہ نظر کے مطابق ابھی تک داعش اور القاعدہ کا کوئی اتحاد عمل میں نہیں آیا۔ واضح رہے کہ اس بارے میں شامی اپوزیشن کے چند رہنماو¿ں کے دعوے حال ہی میں سامنے آئے تھے۔
جیمز کلیپر