امریکی کانگریس میں ملالہ کے حق میں قرارداد منظور‘ نوبل انعام ملنے پر مبارکباد

16 نومبر 2014

واشنگٹن (آن لائن) امریکی کانگریس میں پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے بارے میں قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں درجنوں ارکان کانگریس نے انہیں امن کا نوبل انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملالہ کو تعلیم اور امن کیلئے نوبل انعام ملنے پر وہ مبارکباد کی مستحق ہیں۔ ملالہ کی تعلیم سب کیلئے کے حق میں چلائی جانے والی مہم دنیا کو مزید پرامن بنانے کے حوالے سے انتہائی اہم کوشش ہے۔ امریکہ ملالہ کی اس حوصلہ افزا کوشش میں ان کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔