بھارتی وزیراعظم کا دورہ کشمیر نام نہاد الیکشن کو جواز بخشنے کیلئے ہے: لبریشن فرنٹ

16 نومبر 2014

 سرینگر (آن لائن) لبریشن فرنٹ نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم کا مجوزہ کشمیر دورہ نام نہاد الیکشن جواز بخشتا ہے نریندر مودی اس دورے کے ذریعے عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی قاتل فورسز جنہوں نے ایک معصوم کشمیری طارق بٹ کولگام کے خون سے ہاتھ رنگے ہیں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں کشمیری اس دورے کے خلاف اپنا پرامن احتجاج درج کریں گے اور بھارتی وزیراعظم کی کشمیر آمد کے دن مکمل احتجاجی ہڑتال کی جائے گی اگر بھارت اور اس کے ریاستی کٹھ پتلی جمہوری اقدار میں ذرا بھر بھی یقین رکھتے ہیں تو انہیں جے کے ایل ایف اور دوسری آزادی پسندوں کو برابر کا موقع فراہم کرکے عوام تک اپنا پیغام پہنچانے کا موقع دینا چاہئے۔ فرنٹ کے قائدین نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم کا مجوزہ کشمیر دورہ دراصل نام نہاد الیکشن عمل کو جواز بخشنا ہے۔ قاتل فورسز جنہوں نے آج ایک اور معصوم کشمیری طارق بٹ سکنہ ژینگام کے خون سے ہاتھ رنگے ہیں کی حوصلہ افزائی کرنا نیز عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنا ہے وزیراعظم کی کشمیر آمد پر مکمل احتجاجی ہڑتال کی جائے گی۔
لبریشن فرنٹ