آئی ایس پی آر کی مختصر دورانیہ کی ڈاکومنٹری نے ایوارڈ جیت لیا، ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے: عاصم باجوہ

16 نومبر 2014

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کی مختصر دورانیے کی ڈاکیومنٹری فلم نے بہترین ڈاکیومنٹری کا ایوارڈ جیت لیا۔ آئی ایس پی آر کی ڈاکیومنٹری نے ایوارڈ روم فلم فیسٹیول میں جیتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایوارڈ جیتنا پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔ دستاویزی فلم تیار کرنے والی ٹیم نے فیسٹیول میں ایوارڈ وصول کیا۔ دستاویزی فلم بنانے والی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
ڈاکیومنٹری ایوارڈ