عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پریس کلب کے باہر مظاہرہ، امریکہ کیخلاف نعرے

16 نومبر 2014

لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کےلئے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین احتجاج ریکارڈ کرانے امریکی قونصلیٹ کے باہر پہنچے تو انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔ مظاہرین نے وزیراعظم سے عافیہ صدیقی کی فوری رہائی کے لئے بھرپور کوششیں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ 2گھنٹے تک پریس کلب کے باہر احتجاج     میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین امریکہ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ حافظ زبیر کی قیادت میں آنیوالے مظاہرین کا کہنا تھا عافیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ہے اور اس کی فوری رہائی کےلئے حکومت کو عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ مظاہرے کی وجہ سے پریس کلب کے ارد گرد کی شاہراﺅں پر شدید ٹریفک جام رہی۔
مظاہرہ