ساہیوال میں تحریک انصاف کے جلسہ کی جھلکیاں

16 نومبر 2014

(محمد اسمٰعیل سے)٭.... جب عمران خان سٹیج پر پہنچے تو پنڈال کے لوگوں نے تالیاں بجا کر استقبال کیا۔ ٭.... عمران خان نے کہا کہ اسی سٹیڈیم میں انہوں نے اپنا پہلا انٹرنیشنل کرکٹ میچ کھیلا تھا۔ ٭.... پنڈال میں خواتین کی بہت بڑی تعداد کو دیکھ کر عمران خان نے انکا شکریہ ادا کیا۔ ٭.... عمران خان نے کہا کہ میاں نوازشریف تم نے صحافیوں کو خرید لیا ہے۔ ٭.... بڑی تعداد میں عوام نے باہر سڑکوں پر بڑی بڑی سکرینوں پر جلسہ دیکھا۔ ٭.... یاسمین راشد عمران خان سے پہلے ہی سٹیج پر پہنچ گئیں اور مائیک سنبھال کر خواتین کو ترتیب وار رہنے کی تلقین کرتی رہیں۔ ٭ .... جلسہ میں شریک 70فی صد لڑکے تھے جن کی عمریں 13 سے 17سال کے درمیان ہیں۔ ٭.... شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز کا استعفیٰ تو آگیا ہے اور باقی تین بھی جلد آجائیں گے۔ ٭.... حاضرین میں سے آواز لگائی گئی کی شیخ رشید صاحب آپکی قربانی سے پہلے قربانی والی پیش گوئی غلط ثابت ہوئی ہے۔
جھلکیاں