جرمنی : دو پاکستانی سائنسدانوں کو ”گرین ٹیلنٹس 2014ئ“ ایوارڈ دیا گیا

16 نومبر 2014

برلن (اے پی پی)جرمنی کی فیڈرل خاتون وزیر برائے تعلیم و ریسرچ پروفیسر جوہانہ وانکا نے دو نوجوان پاکستانی سائنسدانوں ڈاکٹر اسد محمود اور ڈاکٹر محمد سیف الرحمان کو ”گرین ٹیلنٹس 2014“ ایوارڈ سے نوازا۔ اس سلسلے میں ہفتہ کو برلن میں وزارت تعلیم میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔”گرین ٹیلنٹس 2014ئ“ ایوارڈ کیلئے 25 سائنسدانوں میں سے دو نوجوان پاکستانی ریسرچرز کا انتخاب کیا گیا۔ یہ انعام ہر سال پائیدار ریسرچ کے شعبے میں نوجوان محققین کو دیا جاتا ہے۔
گرین ٹیلنٹس ایوارڈ