پنجاب حکومت کا تحریک انصاف کو 30 نومبر کو فری ہینڈ دینے کا فیصلہ
لاہور (فرخ سعید خواجہ) تحریک انصاف کے 30 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی تیاریوں کے سلسلے میں جلسوں میں مقررین کی تندو تیز تقرریوں کے باوجود پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے دو آرا موجود ہیں لیکن طے یہ کیا گیا کہ احتجاج کے سلسلے میں جب تک قانون ہاتھ میں نہیں لیا جاتا اس وقت تک کوئی ایکشن نہیں لیا جائیگا البتہ سرکاری املاک، پبلک یا سرکاری ٹرانسپورٹ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو پھر حکومت ایسا کرنیوالوں سے آہنی ہاتھ کے ساتھ نمٹے گی۔ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا کہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کا فرض ہے۔ عمران اور شیخ رشید سمیت جو لوگ اشتعال انگیز تقریریں کررہے ہیں وہ اپنے لوگوں کو گھیرا¶ جلا¶ کی راہ دکھا رہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پنجاب حکومت کے تحریک انصاف کے قافلوں کی اسلام آباد روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے ٹرانسپورٹروں پر دبا¶ کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ کیا 15 دن پہلے ہی ٹرانسپورٹروں پر دبا¶ ڈال دیا گیا ہے۔
فری ہینڈ