پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات کے حوالے سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے: ماہرین

16 نومبر 2014

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات کے حوالے سے دنیا میں تیسرا بڑا ملک ہے اور بلوچستان ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار بولان میڈیکل کالج کے سینئر گائنالوجسٹ ڈاکٹر رخسانہ کاسی نے مرسی کور کے زیراہتمام کلورواکیسڈین کے بارے میں میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میںتشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہزار بچوں میں سے پچپن بچے مناسب دیکھ بحال اور صحت کی ناکافی سہولیات کے باعث موت کا شکار ہوتے ہیں جبکہ ہمارے ارد گرد کے ممالک میں یہ شرح کم ا سطرح ہیں۔ نیپال میں 36، بنگلہ دیش 24 جبکہ بھارت میں 31 ہے ۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی اموات کی سب سے بڑی وجہ انفیکشن کا ہونااور دیسی علاج کی وجہ سے ہے۔
شرح اموات