جنرل رضوان کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پالیسی بنائی جائے: وزیراعظم

16 نومبر 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے ملکی سکیورٹی کیلئے آئی ایس آئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آئی ایس آئی جامع حکمت عملی بنائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی چیلنجز سے نبٹنے کیلئے آئی ایس آئی جامع حکمت عملی تشکیل دے۔ آئی ایس آئی ملک کی پہلی دفاعی لائن ہے۔ آئی ایس آئی خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم کو ملکی صورتحال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیراعظم کو ضرب عضب اور خیبرون آپریشن پر بھی بریفنگ دی۔
جنرل رضوان