چوری و ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں‘ شہریوں نے 2 ڈاکو پکڑ لئے‘ دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے

16 نومبر 2014

لاہور+مانگا منڈی(سٹاف رپورٹر+نامہ نگار)شہر میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاریں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا جبکہ نواب ٹاؤن کے علاقہ میں 2مبینہ ڈاکوئوں کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا  نواب ٹاؤن میں 2 موٹرسائیکل سوار مبینہ ڈاکو سخاوت اور عبدالرحمن کارسوار اعجاز سے نقدی لیکر فرار ہونے لگے کہ اچانک ان کی موٹر سائیکل سلپ ہو کر گر شہریوںنے مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیا  ۔پکڑے جانے والے ڈاکو سخاوت مصری شاہ اور عبدالرحمن نشتر کالونی کا رہائشی ہے۔ ڈاکوئوں نے جاوید اور فیملی سے 6لاکھ 50ہزار،ممتاز سے 4لاکھ روپے،کفایت سے 8لاکھ 50ہزار، عبد المتین سے 1لاکھ 20ہزار، فرید سے 1لاکھ 76ہزار، علی سے 14ہزار روپے، نصرت سے 55ہزار،سلیم سے 35ہزار، شہزاد سے 25ہزار، ندیم سے 90ہزار،ذوالفقار سے 1لاکھ 75ہزار،اجمل سے 1لاکھ 50ہزار، جمال سے 90 ہزار،راشد سے 40ہزار اور موبائل اور قیمتی سامان لولیا۔ دوسری جانب چوروں نے ندیم اعجاز،محمود کی گاڑیاں،وقاص، صدیق،مشتاق، عثمان،  جمیل، خالداور شہزاد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔مانگا منڈی میں دن دیہاڑے 3 موٹرسائیکل سوار ڈاکو لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی لوٹ کر لے گئے ۔ صحافی ریاض حسین شاہ  کے گھر  سے 9تولے طلائی زیورات ایک راڈو گھڑی ، 22ہزار نقد اور 32بور لائسنسی ریوالور لوٹ کر لے گئے۔