مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی اور کانسٹیبل کو زخمی کرنیوالے دو خطرناک ملزم گرفتار

16 نومبر 2014

لاہور  (سٹاف رپورٹر) مغل پورہ پولیس نے کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے اور ڈکیتی کی 31 وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں سے ایک ملزم سابق صدر مشرف پر حملہ کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔ ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی،3 موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مغل پورہ پولیس کو اطلاع ملی کہ گریفن گرائونڈ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزمان وقار اور ابوبکر موجود ہیں ان ملزمان نے ایک ماہ قبل گرفتاری کیلئے جانیوالے کانسٹیبل محمود کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا جبکہ ملزم وقار سابق صدر پر حملہ کے کیس میں ملوث رہا تھا۔