جرم ثابت ہونے پر قتل کے مجرم کو عمرقید، 3 لاکھ جرمانہ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ایک مجرم کو عمر قید او ر تین لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم دیا ہے جبکہ پانچ شریک ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ہے استغاثہ کے مطابق ملزمان وحید عرف مانا ،شاہد ،سعید ،رئوف ،جاوید اور شہزاد نے 13ستمبر 2008کو دکان کے سامنے بیٹھنے پر طیش میں آکر قینچی کے وار کر کے راحت محمود کو قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ گرین ٹائون پولیس نے مقتول کے بھائی شفیق کی مدعیت میں درج کیا اور چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا گزشتہ روز فاضل عدالت نے وکلاء کے دلائل اور گواہان کے بیانات سننے کے بعد جرم ثانت ہونے پر ملزم وحید عرف مانا کو عمر قید اور تین لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم دیا۔