لیگی ایم پی اے راشدہ یعقوب کیخلاف شوکاز،انتخابی عذرداریاں یکجا کرنے کا حکم ہائیکورٹ میں چیلنج

16 نومبر 2014

لاہور (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راشدہ یعقوب کیخلاف شوکاز نوٹس اور انتخابی عذرداریاں یکجا کرنے کا حکم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ پی پی 78 جھنگ سے ووٹر طارق اسلم نے نظرثانی کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ تین رکنی فل بنچ کے فیصلے کے مطابق عدالت عالیہ کو الیکشن ٹربیونل کے عبوری حکم ناموں اور اسکی کارروائی میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے۔ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے راشدہ یعقوب کی رٹ درخواست میں الیکشن ٹربیونل فیصل آباد کو ہدایت کی ہے کہ لیگی ایم پی اے کیخلاف انتخابی عذرداریوں اور شوکاز نوٹس پر یکجا کارروائی کی جائے۔