لبرٹی مارکیٹ : سٹور میں سلنڈر دھماکے سے 3 افراد زخمی

16 نومبر 2014

لاہور(سٹاف رپورٹر)لبرٹی مارکیٹ کے ایک بڑے معروف سٹور پر سلنڈر دھماکے کے باعث تین افراد زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں انکی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے معلوم ہوا ہے کہ گلبرگ کے علاقہ میں واقع سٹور میں اچانک سلنڈر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی لوگوں نے خوفزدہ ہوکر دوڑیں  لگا دیں آگ لگنے سے تین افراد امتیاز وغیرہ جھلس گئے۔