سپیئر پارٹس کی دکان میں آتشزدگی سے قیمتی سامان جل کر تباہ

16 نومبر 2014

لاہور(سٹاف رپورٹر)لاری اڈا کے قریب دکان میں آگ لگنے سے قیمتی سامان جل گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ معلوم ہوا ہے کہ لاری اڈا کے علاقہ میں واقع مارکیٹ میں اشفاق نامی شہر ی کی سپیئر پارٹس کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی سے جس سے قیمتی سامان جل گیا اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔