جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد گرفتار
لاہور (خبرنگار) ایف آئی اے حکام نے لاہور ائرپورٹ پر 3 افراد کو جعلی دستاویزات پر سفر کرتے ہوئے روک کر گرفتار کر لیا۔ انسپکٹر طارق مسعود نے مانچسٹر سے آنیوالی پرواز کے مسافر زکریا خان کو جعلی دستاویزات پر سفر کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ۔ علاوہ ازیں سعودی عرب سے آنیوالی پرواز کے مسافر شعیب اختر کو جعلی دستاویزات پر سفر کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ علاوہازیں اٹلی سے ملک بدر ہو کر آنیوالے شیخوپورہ کے ذیشان احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سیالکوٹ ائرپورٹ سے شارجہ گیا تھا جہاں سے وہ اٹلی کے جعلی پاسپورٹ پر اٹلی چلا گیا اور وہاں گرفتار کر لیا گیا۔