طبی امداد نہ ملی، حساس ادارے کا ملازم ٹرین میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
لاہور (سٹاف رپورٹر) حساس ادارے کا ملازم دوران سفر ٹرین میں فوری طبی امداد نہ ملنے پر پارٹ اٹیک سے ہلاک ہو گیا ریلوے پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھیجوا دی ہے معلوم ہوا ہے کہ ٹنڈو آلہ یار کا رہائشی 35سالہ نواز علی کو ٹریننگ کیلئے اٹک جانا تھا نواز علی عوامی ایکسپریس کے ذریعے روانہ ہوا اور بوگی نمبر 15برتھ نمبر 52پر موجود تھا کہ اچانک اسے درد شروع ہو گئی اور درد سے چیختا رہا اور چند لمحو ں بعد دم توڑ گیا بوگی میں موجود دیگر مسافروں نے دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھیجوا دی ہے پولیس کے مطابق ٹرین میں موجود دیگر مسافروں کے بیان سے ایسا ہی معلوم ہو رہا کہ متوفی کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گے۔