رینجرز حکام نے واہگہ بارڈر دھماکے کے بعد قبضے میں لی گئی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لیں
ٍلاہور(خبر نگار ) رینجرز حکام نے واہگہ بارڈر پر بم دھماکے کے بعد قبضے میں لی جانیوالی سات گاڑیاں واہگہ چوکی انچار ج کی طرف سے وارثان کو دیئے جانے پر ان گاٖڑیوں کے بارے میں ضلعی حکومت سے تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔ضلعی حکومت نے رینجرز سے معلوم کیا تو پتہ چلا کہ انہیں ان گاڑیوں کے مالکان کی تفصیلات درکا رہیں جس پر ضلعی انتظامیہ نے محکمہ ایکسائز سے تما م معلومات حاصل کر کے رینجرز حکام کو فراہم کردی ہیں۔