ڈکیتی، قتل کی وارداتو ںمیں ملوث گروہ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار
فیروزوالا (نامہ نگار) سی آئی اے سٹاف مریدکے پولیس نے مقابلے کے بعد قاتل خطرناک ڈکیت دلبر عرف دلبروکو ساتھی سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ بھاری مقدار میں برآمد کر لیا ہے۔ سی آئی اے مریدکے کے انچارج علی احمد چودھری نے اطلاع ملنے پر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ چھاپہ مار کر مقابلے کے بعد قاتل اشتہاری ڈکیت دلبر عرف دلبرو اور ساتھی دلاور کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈکیت نے لاہور میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک شہری کو قتل کے علاوہ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔