4 ماہ کے دوران درآمدات میں 16.09 فیصد اضافہ

16 نومبر 2014

لاہور (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران درآمدات میں 16.09 فیصد اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران درآمدات کا مجموعی حجم 16 ارب 78 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال 2013-14ء میں اتنی مدت کے دوران 14 ارب 45  کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 2 ارب 32 کروڑ 60 لاکھ ڈالر زائد ہے وفاقی ادارہ شماریات کے حکام کے مطابق رواں دواں سال کیلئے 4 ماہ کے لئے درآمدات کے تفصیلی اعدادوشمار اکٹھے کئے جا رہے ہیں تاہم رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ جولائی سے ستمبر کے دستیاب تفصیلی اعدادو شمار کے مطابق سب سے زیادہ درآمدات پٹرولیم مصنوعات کی ہوئی جس کا حجم 3 ارب 75  کروڑ 68 لاکھ 30 ہزار ڈالر رہا۔