نہروں راجباہوں کو سیلاب سے پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے حکمت عملی تیار
لاہور (نیوز رپورٹر) سیکرٹری آبپاشی پنجاب کیپٹن (ر) سیف انجم نے کہا کہ نہروں و راجباہوں کو سلاب کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کے محکمہ آبپاشی نے مربوط حکمت عملی طے کر لی ہے جس کے تحت ترقیاتی سکیموں پر پنجاب حکومت کی منظوری سے کام کا آغاز جلد کر دیا جائے گا یہ بات انہوں نے محکمہ آبپاشی کے سیکرٹری میں چیف انجینئرز کے اجلاس کی صدارت کے دوران کہی اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) چودھری محمد اشرف چیف انجینئر فلڈ محمد یونس بھٹی چیف انجینئر لاہور زون خالد حسین قریشی چیف انجینئر فیصل آباد خاور نذیر چیف انجینئر ڈی جی خان شیخ محمد نواز، چیف انجینئر بہاولپور خورشید الزمان چیف انجینئر ریسرچ وقار حسین وڑائچ اور چیف مانیٹرنگ حبیب اللہ بودلہ کے علاوہ محکمہ آبپاشی کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔