پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود مہنگائی بڑھی، بیورو شماریات

16 نومبر 2014

اسلام آباد (آن لائن) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود رواں مالی سال کے پانچویں ماہ (نومبر 2014) کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.03 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.45، 0.27، 0.24 اور 0.05 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔