یکم جنوری سے پیپکو تحلیل، تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیاں خود مختار ہونگی

16 نومبر 2014

لاہور(نوائے وقت نیوز)وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت پانی و بجلی نے پیپکو کے تمام ملازمین کا ریکارڈ 31دسمبر تک متعلقہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ وزارت پانی و بجلی نے اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ ذرائع پانی و بجلی کے مطابق وزیر اعظم کے علم میں لایا گیا تھا کہ پیپکو نے کئی سال سے ترقیوں کا عمل روک رکھا ہے۔پیپکو بورڈ گریڈ17سے20تک کے افسران کی ترقیوں کا عمل اسی ماہ مکمل کر ے گا۔  22نومبر کو چیف انجینئر ز سے جنرل منیجر کے عہدے پر ترقیوں کا بورڈ اجلاس ہو گا۔ 29نومبر کو ایس ای سے چیف انجینئر اور 30نومبر کو ایکسین سے ایس ای کا بورڈ اجلاس ہو گا۔ 31دسمبر کو تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ملازمین کا ریکارڈ منتقل کر دیں گے۔ یکم جنوری سے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیاں خود مختار ہوں گی، تمام معاملات خود دیکھیں گے۔ اس طرح یکم جنوری 2015ء سے پیپکو تحلیل ہو جائے گی۔