پاکستان اور سوئٹرز لینڈ کو دو طرفہ تجارتی خسارے کا سامنا

16 نومبر 2014

 کراچی (آن لائن ) پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کو دوطرفہ تجارتی خسارے کا سامناہے تجارتی خسارے پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیںتوقع ہے کہ بہت جلد دوطرفہ تجارتی خسارے پر قابو پالیاجائے گا۔ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کو دوطرفہ تجارتی خسارے میں کمی کے سلسلے میں سوئٹزر لینڈ کے قونصل جنرل ایمل وائس نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے وائس چیئرمین ندیم آفتاب اور دیگر ممبران سے ملاقات میں کہا ہے کہ ہے ماضی میں پاکستان اور سوئٹزر لینڈبہتر تجارتی حجم سے مستفید ہو چکے ہیں تاہم اب بھی دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجار ت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں اور مشترکہ کوششوں سے تجارت میں اضافے کوممکن بنایا جاسکتا ہے۔سوئٹزر لینڈکے قونصل جنرل نے دونوں ممالک کے تاجروں پرزور دیا کہ وہ باہمی تبادلہ خیال اور کاروبار کی نئی راہیں تلاش کر کے باہمی تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔