لاہورسے ملتان موسیٰ پاک ٹرین کے کرایوں میں کمی

16 نومبر 2014

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلویز نے موسیٰ پاک ٹرین کے کرایوں میں کمی کردی۔  جس کا اطلاق 21 نومبر سے ہوگا۔  لاہور سے ملتان کیلئے اے سی بزنس 950/-روپے، اے سی پارلر 850/-روپے ، اکانومی کلاس سیٹ 400/-روپے اور اکانومی برتھ کا کرایہ 450/-روپے ہوگا جبکہ لاہور سے کوٹ لکھپت اے سی بزنس 270/-روپے ،اے سی پارلر210/ -روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ 60/-روپے ہوگا۔