چینی کی بوری میں 100 روپے کمی
لاہور (کامرس رپورٹر) مقامی تھوک مارکیٹ میں 100 کلو چینی کی بوری کی قیمت میں 100 روپے کمی ہوئی جس سے ریٹ 5600 روپے سے کم ہو کر 5500 ہو گیا۔ شوگر ڈیلرز کے مطابق کرشنگ سیزن شروع ہونے کے بعد چینی کے نرخوں میں مزید کمی ہو گی۔