اسلامی سکوک بانڈز آئندہ ماہ جاری کرنے کا فیصلہ

16 نومبر 2014

اسلام آباد(آ ن لا ئن)وفاقی حکومت نے مالیاتی اور اقتصادی شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے آئندہ ماہ اسلامی سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق تھری جی اور فور جی سپیکٹرزم کی نیلامی اور یورو بانڈز کے کامیاب اجرائٓ کے بعد اب اسلامی سکوک بانڈز جاری کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔