فیصل آباد چیمبر کی درخواست پر حکومت پنجاب نے 5 فیصد رعایت کیساتھ پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کی مدت 30 نومبر تک بڑھا دی

16 نومبر 2014

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کمیٹی کی درخواست پر حکومت پنجاب نے 5 فیصد رعایت کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کی مد ت میں 30 نومبر تک اضافہ کر دیا ہے۔ فیصل آباد چیمبر کے صدر انجینئر رضوان اشرف نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس سہولت سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کیلئے 30 نومبر تک پراپرٹی ٹیکس ادا کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 فیصد کمی کی رعایت ان حالات میں انتہائی مناسب ہے جس سے لوگوں پر اضافی بوجھ کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی یہ سہولت دی گئی تھی جسے لوگوں کی آسانی کیلئے اب  30 نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔