اسلام آباد میں مائیکروفنانس بینکنگ کانفرنس کل سے شروع ہوگی

16 نومبر 2014

 اسلام آباد (آ ن لائن )سائوتھ ایشین مائیکرو فنانس نیٹ ورک ((SAMN کے زیر اہتمام اسلام آباد میں دو روزہ ریجنل کانفرنس کا افتتاح  پیر کووفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کریں گے۔ گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف محمود واتھرا اور جنوبی ایشیائی ممالک کے مائیکروفنانس کے ماہرین کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔’’جنوبی ایشیاء کی نصف ارب غیر بینکار آبادی کی بینکاری‘‘ــ  کے موضوع پر مقررہ یہ کانفرنس سٹیٹ بینک آف پاکستان، سٹی مائیکروفنانس بینک،  پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ اور ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے تعاون سے پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ور ک کی میزبانی میں منعقدہو گی۔  متعلقہ موضوع پر دسترس رکھنے والے محققین، سکالرز اور ماہرین خطے کی اقتصادی صلاحیت، فنانس تک بہتررسائی کے اثرات اور جنوبی ایشیاء کی مالیاتی منظر کو درپیش چیلنجز اورمواقعوں پر اظہار خیال کریں گے۔