100اور1500 کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی

16 نومبر 2014

لاہور(آئی این پی)100 روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئراور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی کل پیر کو ہو گی ۔ 100روپے کی قرعہ اندازی پر پہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک‘ دوسرے انعام میں 2لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں ایک ہزار روپے کے 1199انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔ 1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام 30لاکھ روپے کا ایک ‘ دوسرے انعام میں10لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 18500روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔