میرا لیڈر ’’سرج الحق‘‘

16 نومبر 2014

مکرمی! آج کل میڈیا میں بلکہ ہر جگہ سیاسی میلہ لگا ہوا ہے۔ ہر کوئی عوام کا ترجمان بنا ہوا ہے۔ ہر سیاسی جماعت کا سربراہ خود کو حقیقی جمہوری اور جمہوریت کا علمبردار کہتے ہوئے نہیں تھکتا جبکہ حقیقت میں جمہوریت کا اصل مفہوم ہمارے نام نہاد لیڈران سمجھ ہی نہیں پائے ورنہ قوم کا جو آج حال ہے یہ ہر گز نہ ہوتا۔ یہاں جمہوریت کا مطلب ذاتی جاگیرداری‘ اقربا پروری اور ذاتی ایجنڈے کا نفاذ ہے عوام اور عوامی بہبود سے کسی کو ہمدردی نہیں‘ جب تک سیاسی جماعتوں کے اندر صاف شفاف جمہوریت نہیں آئیگی۔ حقیقی جمہوریت کا نفاذ نہیں ہو سکتا۔ پاکستان میں جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو پارٹی کے اندر حقیقی جمہوریت اور عملی طور پر اس کے نفاذ کی علمبرداری موروثی سیاست سے کوسوں دور اسکا واضح ثبوت ہے۔ ( حاجی محمد اشرف قوی۔ شیخوپورہ جماعت اسلامی۔ پاکستان)