ترکی کی ائیرپورٹ کمپنی پر بھارت نے پابندی لگا دی

May 16, 2025 | 13:02

بھارت نے ترکی کی ائیرپورٹ کمپنی پر پابندی لگا دی ہے۔بھارت کی جانب سے ترکی کی کمپنی سیلیبی ائیر پورٹ سروسز انڈیا کی سکیورٹی کلیئرنس فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہے۔کہا گیا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، بھارتی وزارت شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت میں لوگ ترکی اور آذربائیجان کی سیر کا پروگرام منسوخ کر رہے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ان ممالک نے حالیہ پاک بھارت تنازع میں پاکستان کی حمایت کی تھی۔ترک کمپنی سیلیبی ایوی ایشن ہولڈنگ، جس کی ویب سائٹ کے مطابق وہ بھارت کے نو بڑے ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز فراہم کرتی ہے، نے اس فیصلے پر فوری کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔بھارتی ڈپٹی وزیر شہری ہوابازی مرلی دھر موہول کا کہنا ہے کہ پورے ملک سے ترک کمپنی سیلیبی پر پابندی کی درخواستیں موصول ہو رہی تھیں، انہوں نے اس بارے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

مزیدخبریں