شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا کہ مودی نے اب بھی سبق نہ سیکھا اور ہمارا پانی بند کرنے کی کوشش کی تو ہم اس کا حقہ پانی بند کر دیں گے اور یہ کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہیں رہے گا۔ پہلے ہی پوری قوم اور پاک فوج نے یکجہتی کے ساتھ گھٹیا دشمن کو پسپا کر کے اس کو اس کی اوقات دکھا دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیانات اپنی خفت مٹانے اور فیس سیونگ کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی این کے تنظیمی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں اسامہ خان، اویس مرزا ایڈووکیٹ، اقبال حیدر، طارق خان لودھی، عبدالستار بھٹی، حاجی یعقوب اور دیگر رہنما شامل تھے۔
مودی بیانات خفت مٹانے کی کوشش اور فیس سیونگ: اختر ڈار
May 16, 2025