شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن پنجاب اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا کہ ملک بھر کی طرح شیخوپورہ میں بھی نواز لیگ یوم معرکہ حق شایان شان انداز میں منائے گی۔ پارٹی دفاتر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی معاشی ترقی برداشت نہیںہوئی اور اس نے پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر پاکستان پر جارحیت مسلط کرنے کی غلطی کی، جس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑا اور آئندہ بھی اسے پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
شیخوپورہ میں ن لیگ یوم معرکہ حق شایان شان طریقے سے منائے گی: عارف سندھیلہ
May 16, 2025