چیئرمین واپڈا کا دورہ، داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر بریفنگ 

May 16, 2025

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نے خیبر  پی کے کے ضلع اپر کوہستان میں دریائے سندھ پر زیرتعمیر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور پراجیکٹ کی اہم سائیٹس پر جاری تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ جنرل منیجر/ پراجیکٹ ڈائریکٹر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز نے چئیرمین کو مختلف سائٹس پر اہداف اور اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پراجیکٹ کی 20 سائیٹس پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے مقامی عمائدین کے ساتھ ایک جرگہ میں شرکت کی۔

مزیدخبریں