شادی کا لالچ، بچیکی کا رہائشی کچے میں جا پہنچا، 2 کروڑ تاوران کیلئے اغوا 

May 16, 2025

ننکانہ (نامہ نگار) قصبہ بچیکی  کے مین بازار کا ایک محنت کش مقبول مبینہ طور پر ایک لڑکی کے ساتھ فون پر رابطے میں تھا۔ لڑکی نے شادی کا وعدہ کیا اور اسے کچے کے علاقے میں بلا لیا۔ محمد مقبول نہ صرف خواب لیے گھر سے روانہ ہوا بلکہ مبینہ طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے بھی ساتھ لے گیا۔ ڈاکوؤں نے اْسے یرغمال بنا لیا اور اہل خانہ سے دو کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ بڑا گھر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزیدخبریں