لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی۔ کرنل (ر) ندیم قادری نے درست کہا کہ چین کی ٹیکنالوجی امریکہ و مغرب کے مقابلے میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ چینی ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا ایڈورٹائزر پاکستان ہے۔ پاکستانی پائلٹ بہت تربیت یافتہ ہیں، چینی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے ہمارے پائلٹ نہ ہوتے تو یہ رزلٹ نہ آتے، پاک چین دوستی پر ٹھپہ لگ گیا ہے۔ صدر زرداری نے 2008 سے 2013 سے تواتر سے چین کے دورے کئے۔ گوادر بندرگاہ ڈیڑھ سو سال کیلئے سنگاپور کو دے کر گئے تھے۔ صدر زرداری نے سنگاپور سے معاہدہ ختم کرا کے گوادر پورٹ چین کے حوالے کی۔ یہ گوادر پورٹ پاک چین منصوبہ کی بنیاد ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر ریسرچ بیسڈ مضامین جس میں نوائے وقت کا بہت بڑا کردار ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ نوائے وقت آج بھی مجید نظامی کے راستے پر سختی سے کاربند ہے اور نوائے وقت سے بڑھ کر پاکستان سے محبت کرنے والا اور کام کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ لوگ صدر آصف علی زرداری کے چین کے دوروں کا مذاق اْڑاتے تھے لیکن ایک چھوٹی سی ویڈیو جس میں صدر زرداری چینی صدر سے کہتے ہیں کہ چائنا چائنا چائنا اور چائنا۔ یعنی پیپلز پارٹی کا سارا زور چین کو یہ باور کرانے پر تھا کہ پاکستانی عوام، ساری سیاسی پارٹیاں اور حکومت چین کے ساتھ ہے اور چین سے بڑھ کر کوئی نہیں۔
چین سے دوستی کی بنیاد بھٹو نے رکھی: گورنر پنجاب
May 16, 2025