درجنوں وارداتیں‘ ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے‘زیورات‘قیمتی سامان لیکر فرار

May 16, 2025

لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے ڈکیتی وچوری کی وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے جوہر ٹاؤن میں فہد کے گھر میں گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6 لاکھ ‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ڈیفنس میں عمر حیات کی فیملی کو یرغمال بنا کر4لاکھ 55ہزار ‘زیورات اور موبائل فون،شیرا کوٹ میں وقاص سے3 لاکھ 35ہزار ‘موبائل فون،ملت پارک میں دانش سے ایک لاکھ ‘ موبائل فون،شادباغ میں علی رضا سے 80 ہزار‘ موبائل فون،فیکٹری ایریا میں مجاہد سے 16ہزار‘ موبائل فون،مناواں میں زاہد سے10 ہزار‘ موبائل فون،لٹن روڈمیں ساجد سے 9 ہزار‘ موبائل فون، کاہنہ میں فرخ سے9 ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں تاج کے گھر سے ساڑھے4لاکھ ‘زیوارت اور دیگر سامان چوری کر لیا۔چوروں نے مسلم ٹاؤن،ہنجروال،لیاقت آباد اور رائیونڈ سے 4 کاریں،مزنگ سے رکشہ جبکہ نواب ٹاؤن،لوئر مال،ساندہ،ٹاؤن شپ،قلعہ گجر سنگھ،غالب مارکیٹ،شاہدرہ اور نشتر کالونی کے علاقوں سے 8موٹر سائیکل چوری کر لئے۔

مزیدخبریں