لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ) عسکری 9 لاہور کینٹ کی رہائشی ایگزیکٹوکمیٹی زون ون کا خصوصی اجلاس بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) سعید احمد رفیع اور کرنل (ریٹائرڈ) راشد احمد چودھری، ایڈیشنل ڈائریکٹر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کیپٹن (ریٹائرڈ) امین وینس سابق سی سی پی او لاہور، نوائے وقت میڈیا گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری، لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد اطہر ، میجر (ر) احمد منیر، کرنل (ر) ڈاکٹر افتخار احمد، میجر (ر) سلمان قاضی، احسان الحق، رانا الطاف احمد او ارشد سعید نے اجلاس میں شرکت کی۔ کمیٹی کو عسکری 9 کے دونوں داخلی راستوں پر نئے تعمیر ہونیوالے گیٹ کی تفصیلات پیش کی گئیں جو 9 ملین روپے کے اخراجات سے تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں کالونی کے رہائشی افراد کو مزید سہولیات دینے اور سکیورٹی معاملات کے بارے میں لئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر زون ون کرنل (ر) راشد احمد چودھری نے ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے آئندہ ہونیوالے تعمیراتی کاموں کی پراگریس سے بھی آگاہ کیا۔
عسکری 9 لاہور کینٹ کی ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس،نئے گیٹ کی تفصیلات پیش
May 16, 2025